حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آل خلیفہ حکومت نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے سلسلہ میں منعقدہ مجالسِ عزاء میں شرکت کے بعد متعدد خطبائے حسینی اور نوحہ خوانوں کو حراست میں لے لیا۔
آل خلیفہ حکومت کے سکیورٹی اداروں نے حسینیہ حاج احمد بن خمیس کے سربراہ استاد حبیب عباس خمیس اور نوحہ خواں جلال البلادی کو گرفتار کرکے استغاثہ کے حوالے کر دیا۔
استغاثہ نے مزید تحقیقات کے لیے انہیں ایک ہفتے تک حراست میں رکھنے کا حکم جاری کیا۔ اس کے علاوہ نوحہ خواں عبداللہ المتروک کو ان کے گھر پر چھاپہ مارنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔
اسی طرح خطیبِ حسینی ملا حبیب الدرازی کو زیارتِ عاشورا کی قرأت پر مشتمل ایک صوتی فائل نشر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
مزید برآں، اطلاعات کے مطابق حسینیہ الجفیر میں موکبِ عزاء کمیٹی کے سربراہ عامر احمد قرقور اور ان کے نائب حسین جعفر مہدی کو بھی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت سے متعلق عزاداری کی رسومات کے انعقاد اور انتظامات میں سرگرم کردار ادا کرنے کے باعث گرفتار کر لیا گیا ہے۔










آپ کا تبصرہ